فیصل واوڈا کا آنکھوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا بچے کا علاج اپنی جیب سے کرانے کا اعلان

لاہور: (15 اکتوبر 2019) آنکھوں کی پرسرار بیماری میں مبتلا حاصل پور کے واجد میں کینسر کی تشخیص ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے واجد کا علاج اپنی جیب سے کرانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل ووڈا نے واپڈا ہاؤس لاہور میں آنکھوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا واجد کی عیادت کی۔ وفاقی وزیر نے واجد کا علاج اپنی جیب سے کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد بچے کا علاج واپڈا اسپتال میں ممکن نہیں۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر واجد کو شوکت خانم اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

آزادی مارچ کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپتال میں اس معاملے پر کچھ  نہیں کہنا چاہتا تاہم مولانا کرائے پر دستیاب رہتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس پر بات ہوگی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں ملک میں وی وی آئی پی کلچر رائچ تھا۔ لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں غریب آدمی ہی وی آئی پی ہے۔ مخیر حضرات کو مستحق مریضوں کی مدد کیلئے فراخ دلی مظاہرہ کرنا چاہیے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.