کیٹ مڈلٹن کا لباس بھی پا کستانی خاتو ن ڈیزائنرنے تیار کیا مگر وہ ہیں کون؟

 

کرا چی (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب پاکستان کے تاریخی دورے پر پہنچیں ۔

 

شاہی جوڑے کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے، اس سے قبل شاہی خاندان کے کچھ افراد بشمول ملکہ برطانیہ اور شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا اور والد شہزادہ چارلس بھی پاکستانی دورہ

کر چکے ہیں۔برطانوی شاہی خاندان کے ماضی کے دوروں کی طرح شہزادہ ولیم اور کیٹ کے دورےکو بھی برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑے کی جانب سے دورے کے موقع پر پہنے گئے لباس کی جہاں تعریف ہو رہی ہے، وہیں ہر کوئی یہ جاننے کے لیے

 

 

 

بے قرار ہے کہ اکر شہزادہ کیٹ مڈلٹن کا انتہائی سادہ مگر دیدہ زیب لباس کس نے تیار کیا۔کیٹ مڈلٹن نے اصولی طور پر کسی ایک ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس نہیں پہنے، تاہم ان کی جانب سے دورے کے دوسرے روز پہنے گئے پاکستانی طرز کے لباس کی کافی تعریفیں کی گئیں۔کیٹ مڈلٹن کے پاکستانی طرز کے لباس کا ڈیزائن بھی پاکستانی خاتون ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔کیٹ مڈلٹن کے دوسرے روز کے نیلے رنگ کے لباس کا ڈیزائن صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر ماہین خان نے تیار کیا، جن کے تیار کردہ مشرقی لباس برطانیہ بھر میں مشہور ہیں۔ماہین خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ہی کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس تیار کیے۔ماہین خان کے مطابق انہیں کیٹ مڈلٹن کے فیشن ٹیم کے ارکان نے ان کے لیے پاکستانی دورے کے لیے خصوصی لباس تیار کرنے کا کہا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.