جڑواں بچیوں کی ولادت کے لیے جڑواں نرسیں

امریکی ریاست جارجیا کے پائڈ ماؤنٹ ایتھنز ریجنل کے میڈیکل سنٹر میں دو بچیوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ہے، ان بچیوں کے پیدائش کے وقت دو ایسی نرسیں بھی موجود تھیں جو خود بھی جڑواں بہنیں ہیں۔یو ایس اے ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق جڑواں بچیوں کی ولادت پر نہ صرف والدین بے حد خوش ہیں بلکہ جڑواں نرسوں کی موجودگی کے باعث یہ لمحہ یادگار بن گیا ہے۔‘

بچیوں کا نام ایڈیسن اور ایما ولیمز رکھا گیا ہے۔فوٹو۔یوایس اے ٹوڈے

بچیوں کے والد برینن ولیم کا کہنا ہے کہ وہ جڑواں بچیوں کی پیدائش سے قبل بیوی کی سرجری کی خبر پر بے حد نروس تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ مشکل مرحلہ ہے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ سرجیکل ٹیم میں دوایسی نرسیں شامل ہیں جو جڑواں بہنیں بھی ہیں تو یہ سن کر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

جڑواں بچیوں کا نام ایڈیسن اور ایما ولیمز رکھا گیا ہے۔ دونوں بچیوں کی زچگی کے دوران ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں  26سالہ دوجڑواں بہنیں ٹارا ہاورڈ اور ٹوری ڈرنکارڈ نرس کی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں۔ یہ دونوں بہنیں اپنی شفٹ میں کام کررہی تھیں جب حاملہ خاتون ربیکا ولیم کو ہسپتال کے لیبر روم میں لایا گیا۔

دوجڑواں بہنیں ٹارا ہاورڈ اور ٹوری ڈرنکارڈ نرس کی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں۔فوٹو۔یوایس اے ٹوڈے

پیدائش کے فوری بعد نومولود بہنوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔ ایک نرس ہاورڈ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھی کہ انہیں خاتون کی مدد کس طریقے سے کرنی ہے اور انہوں نے بچیوں کی والد ہ ربیکا ولیمز کی حوصلہ افزائی کی لیکن اسے یہ پتہ نہیں تھا کہ اس کی دوسری بہن ٹوری بھی اس مدد میں اس کے ساتھ شامل ہوگی کیونکہ اس وقت اس کی ڈیوٹی ہسپتال میں کہیں اور تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمیں کبھی ایسے خوشگوار اور ہمیشہ یاد رہنے والے تجربے سے گزرنا پڑے گا۔

بیٹیاں بھی بڑی ہو کر اس بار ے میں جان کر خوش ہوں گی۔فوٹو۔یوایس اے ٹوڈے

ہاورڈ نے کہا کہ ہسپتال میں ہم دونوں بہنوں نے بہت کم ساتھ ساتھ ایک ہی یونٹ میں کام کیا ہے مگر اس کے لیے آپریشن تھیٹر میں ہمیں اکٹھے کام کرنے کا موقع فراہم کر کے اسے یادگار بنا دیا گیا ہے۔جڑواں بچیوں کی پیدائش 3منٹ کے وقفے سے ہوئی جس کے لیے فوری نگہداشت کے لیے دو نرسوں کا موجود ہونا ضروری تھا لہذا میری دوسری بہن کویہ ذمہ داری سونپی گئی۔

مزید پڑھیں

یوم الوطنی پر جڑواں پاکستانی بچیوں کا مملکت سے پیار کا اظہار

Node ID: 316236

نومولود کے والدین کا کہنا ہے کہ اب ان کا دونوں نرسوں سے بھی ایک رشتہ قائم ہو گیا ہے اور وہ بچیوں کی پرورش کے بارے میں ان سے پوچھتے رہتے ہیں۔ دونوں نرسیں ہماری دوست بن گئی ہیں اور ہماری بیٹیاں بھی بڑی ہو کر اس بار ے میں جان کر خوش ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ 25 ستمبر کو پیدا ہونے والی ان دونوں بہنوں کو مکمل صحت مند حالت میں جمعہ کو ہسپتال سے فارض کیا گیا۔ہسپتال سے روانگی کے وقت نوزائیدہ بچیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی پرورش کے سلسلے میں ان جڑواں نرس بہنوں سے رابطہ کرتے رہیں گے۔ 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.