پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے: ڈاکٹر فردوس

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہےاور بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے کوشاں تھا لیکن پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے، اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں،ایسی صورتحال میں مولانا ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے،ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف ہماری مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف ہے، پاکستان اس ضمن میں مزید مزید اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ڈاکٹر فردوس کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے کوشاں تھا تو دوسری جانب وزیراعظم عمران اپنی مخلصانہ کاوشوں سے پاکستان کا حقیقی مثبت تشخص دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔اس لمحے قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.