پاکستانی ٹینکیاں فُل کروالیں ، پٹرول کی قیمت میں یکم نومبر سے کتنے روپے اضافہ کیا جانے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹینکیاں فُل کروالیں ، پٹرول کی قیمت میں یکم نومبر سے کتنے روپے اضافہ کیا جا نے کا امکان ہے ، جانیں ۔۔۔۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 114 روپے24 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے 33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اوگرا نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری تیار کرنا شروع کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 58 ڈالر اور کروڈ آئل کی قیمت 52 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ دوسری جانب ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی در آمد کے ساتھ ساتھ کھپت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیزل کی کھپت میں32 جبکہ پٹرول کی کھپت میں2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ستمبر میں ڈیزل کی کھپت 5لاکھ51 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اگست میں ڈیزل کی کھپت 4لاکھ 18ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر رہی تھی ،پٹرول کی کھپت گزشتہ ماہ 2 فیصد اضافے سے 6لاکھ61 ہزار 628 ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہی جبکہ اگست میں پٹرول کی کھپت 6لاکھ52 ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی ،بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل(فرنس آئل)کی کھپت ستمبر میں18فیصد اضافے سے 2لاکھ 66 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ اگست میں فرنس آئل کی کھپت 2لاکھ 25 ہزار ٹن کے قریب رہی تھی ، مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ 14فیصد اضافے سے 9494 ٹن رہی جبکہ اگست میں مٹی کے تیل کی کھپت 9130 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،موسم سرما کی آمد اور قدرتی گیس کی قلت کے پیش نظر آئندہ چند ماہ کے دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی کھپت میں مزید اضافے کے امکانات ہیں،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت ستمبر میں25 فیصد کمی سے 2010 ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت2688 ٹن رہی تھی ۔

Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.