دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان سے روٹھی ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے دس سال بعد پھر کھل گئے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

 

10 برس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان میں میدان آباد ہوں گے۔ سری لنکن بورڈ نے دسمبر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں اپنی ٹیسٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دے دی۔

 

 

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا، ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوں گے۔

 

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے شاندار خبر ہے۔ ٹیسٹ سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ ذاکر خان نے سری لنکن بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

 

چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ‏یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہاں کنڈیشنز سازگار ہوں گی اور شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.