اداکار حمزہ علی عباسی عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کش

ویب ڈیسک — 

پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکاری سے کچھ عرصے کے لیے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کی تبلیغ کا اعلان کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے جمعرات کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اداکاری مکمل طور پر تو نہیں چھوڑ رہے البتہ کچھ عرصے کے لیے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے زندگی کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے تھے اور اب وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تمام کامیابیوں کے باوجود آخر کار موت کو گلے لگانا ہے اور اس کے بعد اللہ کے سامنے پیش ہو کر جواب دینا ہے۔

اُن کے بقول، وہ اب اپنی زندگی میں لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچائیں گے اور ان موضوعات پر گفتگو کریں گے جو اسلام میں کلچر کی وجہ سے "ٹیبو" بن چکے ہیں جن پر بات نہیں کی جاسکتی۔ چاہے اس کے لیے اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.