بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے وعدے ہوا ہوگئے

اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کی حکومت کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی۔اہم شعبے روزمرہ امور مکمل کرنے سے بھی قاصر ہوگئے۔ فیلڈ گاڑیاں، ٹرک اور ہیوی مشینری بھی خراب پڑی ہیں۔

بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق وفاقی حکومت کے وعدے ہواہوگئے،  وزیر اعظم عمران خان نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کا وعدہ کیا تھا تاہم اسلام آباد کا بلدیاتی ادارہ میٹروپولیٹن کارپوریشن تاحال مالی بحران کا شکار ہے۔سی ڈی اے کے محکمے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، شعبہ ماحولیات،فائر اینڈ ریسکیو،سینی ٹیشن کے شعبہ روزہ مرہ کے امورنمٹانے میں ناکام ہیں۔24 نیوز کو موصول فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اِن محکموں کی فیلڈ گاڑیاں، ٹرک اور ہیوی مشینری بھی خراب پڑی ہے۔

تینوں شعبوں کو مجموعی طور پر سو سے زیادہ فیلڈ اسٹاف کی ضرورت ہے۔سیکٹر جی سیون، جی سکس کا صفائی عملہ بھی تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.