جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کوسربراہ سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کوسربراہ سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سابق کور کمانڈ کو پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی جسے آئندہ اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی چار سال کے لیے ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا تھا جہاں پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے ان کا استقبال کیا تھا اور کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، خسرو بختیارhttps://www.bolnews.com/urdu/?p=28237اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کوہلو جیسے دورافتادہ علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

جدید اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ ہی سی پیک سے ہم پورے خطے میں تبدیلی لاسکتے ہیں، سی پیک بلوچستان کا حصہ ہے، انہوں نے کیڈٹس کی خوداعتمادی اور ادارے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا۔

اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی کی جانب سے کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی تھی۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ہمراہ آئی جی ایف سی(نارتھ) میجر جنرل فیاض الحسن، کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل ہمایوں اسلم اور ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد حماد بھی  موجود تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.