سی پیک کا کریڈٹ پچھلئی حکومتوں کو بھی دیئگے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی پیک بڑا منصوبہ ہے اسکا کریڈٹ ماضی کی حکومتوں کو بھی دیں گے کیونکہ سی پیک ک لیئ پچھلی حکومتوں نے بھی بہت کا کیا ہے۔

کراچی میں فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام چور ڈاکوئوں کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ ان ہی کی وجہ سے عوام مہنگائی بگھت رہے ہیںجبکہ سی پیک کے خلاف پاکستان کے اندر اور باہر کمپین چلائی گئی جس میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ امریکہ کا ہاتھ تھا یا نہیں لیکن ہم چین سے دوستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور دیگر ممالک سے تعلق خراب بھی نہیں کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل ترین حالات میں ہماری مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی قرضہ بڑھنے سے معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ 74 ارب ڈالر پاکستانی ٹیکس گزاروں نے غیرملکی قرضہ ادا کرنا ہے اور اگلے تین سالوں میں قرضوں کی شرح میں واضح کمی آجائے گی۔

سی پیک کی رقم واپس نہیں لیں گے، چین نےامریکاکوچپ کروادیااسد عمر نے کہا کہ ہمارا ریلوے کا نظام آہستہ آہستہ خرابی کی طرف جاتا رہا، سی پیک کے تحت پاکستان پر 4.9 ارب ڈالر قرض ہے، پاکستان کو منصوبے سے فنانسنگ اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری ملی، معیشت پر اس بوجھ کا تعلق سی پیک سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں امریکا سے سرمایہ کاری آئے جبکہ سی پیک کے منصوبے میں ہم نے تھرڈ پارٹی کی بات کی تھی جس پر چین نے تھا کہ کہا یہ تو بہت اچھا ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن آئے، ایران اور امریکا کے تعلقات بہتری کی طرف جائیں اسطرح پورے خطے میں امن ہوگا تو سی پیک کے اصل ثمرات ملیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.