سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

سونے کی قیمتوں میں اضا فے کے بعد ایک بار پھرحیرت انگیز کمی، ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 85000 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی کے بعد دس گرام سونا کے  72873 روپے کا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی ماکیٹ میں  سونا ایک ڈالر کی کمی سے 1456 ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا  86 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 74ہزار 331 روپے ہوگئی تھی اور عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونا 6ڈالر مہنگا، نئی قیمت 1465 ڈالر ہوگئی۔

علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ ماہ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اصافے کے بعد فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 87 ہزار 250 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونا 171 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 803 روپے کا ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالرز کی نمایاں کمی کے بعد 1486  ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ دیگر دھاتوں میں چاندی کی دو تولہ قیمت 1020 روپے ہوگئی تھی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہدوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سونے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہو گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.60 سے کم ہوکر 155.50 روپے کا ہوگیا تھا۔

  علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی تھی جبکہ کہ2019 کے آغاز میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی تھی۔

جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا جبکہ اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا تھا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.