اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو نے مزید آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا

 لاس انجلس (92 نیوز) برفانی شہزادیوں کا دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر قبضہ برقرار ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو نے مزید آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔

ایلسا ،اولاف،اینا، کرسٹوف اور سوین کے ایڈونچرز شائقین کو پسند آگئے ۔ اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا  جادو دوسرے ہفتے بھی سر چڑھ کر بولا۔

فلم نے امریکی باکس آفس پر مزید آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا جس کے بعد دنیا بھر میں اِس کی مجموعی آمدنی تہتر کروڑ  پچاسی لاکھ ڈالر ہو گئی ہے ۔

امیر ناول نگار کے  قاتل کی کھوج پر مبنی تھرلر فلم”نائیوز آؤٹ “دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم نے دو کروڑ ستر لاکھ ڈالر کمائے۔

آٹو موبل انڈسٹری کے دو بڑے ناموں کے درمیان اجارہ داری کی جنگ دکھاتی فلم “فورڈ ورسز فراری”ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کیساتھ تیسری نمبر پر رہی ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.