ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بِن زاید النہان اس بچی کے گھر جانے پر کیوں مجبور ہوئے

ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بِن زاید جیسے ہی بچی کے قریب پہنچے اس بچی نے اپنا ہاتھ ان کی جانب بڑھایا لیکن ولی عہد اسے دیکھے بغیر ہی آگے بڑھ گئے۔

ابو طہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بِن زاید النہان پیر کو ایک بچی کے گھر جانے پر مجبور ہو گئے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بِن سلمان متحدہ عرب امارت کے دورے پر ہیں اور اسی دورے کے دوران ایک تقریب میں دونوں رہنما بچوں سے مل رہے تھے۔

یہ بچیاں دونوں ملکوں کے پرچم اٹھائے دونوں جانب قطار میں کھڑی تھیں۔ ایک طرف کی بچیوں سے سعودی ولی عہد محمد بِن سلمان مل رہے تھے تو دوسری جانب قطار میں کھڑی بچیوں سے ابو طہبی کے ولی عہد محمد بِن زاید مل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

متحدہ عرب امارات کا نیا گولڈن ویزا کیا ہے؟

انڈیا کی مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی قربتوں کی وجہ کیا؟

’خاتون نے عاشق کا پلاؤ بنا کر پاکستانی مزدوروں کو کھلا دیا‘

https://twitter.com/MohamedBinZayed/status/1201478756931686401

اس دوران محمد بِن سلمان والی قطار سے نکل کر ایک بچی بھاگتی ہوئی ولی عہد محمد بِن زاید سے ہاتھ ملانے دوسری قطار میں جا پہنچی۔

ولی عہد محمد بِن زاید جیسے ہی بچی کے قریب پہنچے اس بچی نے اپنا ہاتھ ان کی جانب بڑھایا لیکن ولی عہد اسے دیکھے بغیر ہی آگے بڑھ گئے۔

بچی اس سے مایوس ہوئی اور اس بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد شہزادہ محمد بِن زاید نے اس بچی کے گھر جا کر اس سے ملاقات کی۔

ولی عہد نے عائشہ محمد مشیہت المزروئی نام کی اس بچی کے والدین سے بھی ملاقات کی۔

https://twitter.com/ABZayed/status/1201455999170859008

متحدہ عرب امارت میں ولی محمد بِن زاید کا اس بچی سے ملنے کا ویڈیو بھی وائرل ہو گیا ہے۔ اس ملاقات کی تصاویر ابو طہبی کے ولی عہد کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.