بالوں کو رنگنے والے کیمیکلز سے بریسٹ کینسر کا خطرہ

ویب ڈیسک — امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو بالوں کو رنگ کرواتی ہیں یا ان کو کیمیکل لگا کر سیدھا رکھتی ہیں، اُنہیں کینسر ہونے کے خدشات موجود ہوتے ہیں۔

"انٹرنیشنل جرنل آف کینسر" میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگنے والے کیمیکلز اور کینسر میں کسی حد تک تعلق سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق کو "سسٹر اسٹڈی" کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے "این پی آر" نے "انٹرنیشنل جرنل آف کینسر" کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سے قبل ایک تحقیق جانوروں پر بھی کی گئی تھی جس میں بالوں کے رنگنے (ڈائی کرنے) اور سیدھا (اسٹریٹ) کرنے کے مختلف کیمیکلز اور کینسر کے تعلق کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.