پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ایک ہفتےمیں 1444پوائنٹس کااضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ہفتےکےآخری روز 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پربندہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ می زبردست تیزی دیکھی گئی،ایک ہفتےمیں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس سے گزشتہ ہفتے (25 سے 29 نومبر) کے اختتام تک 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس پر تھا تاہم گزشتہ ہفتے (2 سے 6 دسمبر) کے پہلے روز پیر کے دن انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

ہفتےکےپہلاروز،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

منگل کے روز کاروبار میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم بدھ کے روز 40 ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس  کے علاوہ  گزشتہ ہفتے 81 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب روپے کا کاروبار بھی کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 284 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 796 ارب پر پہنچ گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.