میانوالی:تیزرفتاری کےباعث گاڑی نہرمیں گرگئی

میانوالی کے علاقے میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث پیلاں نہر میں گر گئی۔ حادثے میں 7 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق ڈوبنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شامل ہیں۔ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا، جب کہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی موٹر کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔

ڈوبنے والوں میں 2 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ ایک مرد کو بچا لیا گیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.