نواز شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانا پڑسکتا ہے

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے،انھیں علاج کے لیے امریکا لے جانا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت کی بہتری کے لیے ڈاکٹر کوششیں کررہے ہیں تاہم دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان کی رکاوٹ دور کرنے کی ٹیکنالوجی برطانیہ میں بھی دستیاب نہیں ۔

ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی صحت میں بہتری نہیں ہورہی، انہیں امریکا لے جانا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے ن لیگ کا وفد لندن پہنچ چکا ہے، جن میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی موجود ہوں گے۔لیگی رہنماؤں کی نوازشریف سے ملاقات سے پہلے ظہرانے پر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.