ابرار الحق کا نیا گانا ’’چمکیلی‘‘ ریلیز ہو گیا

لاہور: معروف گلوکار ابرار الحق کا نیا ویڈیو گانا ’’چمکیلی‘‘ ریلیز ہو گیا جو شادی بیاہ کی تقریبات کو تڑکا لگانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

بلو دے گھر، بے جا سائیکل تے، نعرہ ساڈا عشق اے اور نچاں میں اودے نال سمیت مختلف مقبول گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ابرار الحق ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہیں۔

چمکیلی کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ابرار الحق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں کیا گیا۔

اس موقع پر گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ میرے میوزک کے دو مقاصد ہیں، ایک تفریح مہیا کرنا اور دوسرا ہم نے کینسر اسپتال کا آغاز کیا ہے۔ اس کے لیے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے میرے اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد کینسر اسپتال کے قیام میں مدد ملے گی۔ آنے والے وقتوں میں نئے میڈیکل کالجز اور اسپتال بنائیں گے۔ کینسر اسپتال میں دوسری تیسری اسٹیج کے مریضوں کا بھی علاج کیا جائے گے۔ وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پاکستان میں کینسر اسپتال بنایا۔

ابرار الحق کا یہ گانا شادی بیاہ کی تقریبات کو تڑکا لگانے میں بہت مدد گار ثابت ہوگا۔ چمکیلی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کی روایات سے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اپنے دولہے کو بیاہنے خود بارات لے کر چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

گانے کی ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات کے جلوے بھی ہیں۔ مہوش حیات اور شاہویز جعفری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ راشد محمود، اشرف خان اور ناصر بیراج بھی ویڈیو میں موجود ہیں جبکہ ابرار الحق کی انٹری ویڈیو کو چار چاند لگا دیتی ہے۔

ابرار الحق سہارا ٹرسٹ کے بانی بھی ہیں جو کہ صحت اور تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.