تلورکےغیرقانونی شکارکیلئےجانےوالےغیرملکی باشندےگرفتار

بلوچستان کےعلاقے نوشکی میں تلور کےغیر قانونی شکار کیلئے جانے والے 7 غیر ملکی باشندے گرفتار کرلئے گئے۔

سیکورٹی ذرائع نے ڈی سی نوشکی عبدالرزاق ساسولی نے تصدیق کی ہے کہ  گرفتار افراد قطر کے باشندے ہیں،یہ غیر ملکی بغیر این او سی اور بغیر لائسنس تلور کا شکار کرنے جارہے تھے۔

محکمہ  جنگلات و جنگلی حیات  نے بتایا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی باشندوں کو نوشکی کے علاقے کشینگی میں لیویز نے حراست میں لیا اور پھر سرکٹ ہاؤس نوشکی منتقل کردیا گیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.