پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار 650 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 76 ہزار 860 روپے ہو گئی ہے۔
ایک تولہ میں 1350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دس گرام پر 1157 روپے بڑھے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے بات کی جائے تو سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 1551 ڈالر فی اونس پر ہو گئی ہے-