فواد چودھری نے کس اہم شخصیت کو بھری محفل میں تھپٹر مار دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

حال ہی میں ایک دعوت ولیمہ کی تقریب میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سینئر اینکر پرسن کو تھپڑ مار دیا۔ یہ دعوتِ ولیمہ کی تقریب محسن لغاری کے بیٹے کی تھی جہاں جہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی ورکرز بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سینیر اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ مارے اور دھکا دے کر انہیں نیچے گرا دیا، جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ فواد چوہدری کے گارڈز نے بھی مبشر لقمان کو تشدد کا نشانہ بنایا- تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

سینئر صحافی مبشر لقمان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دائر کردی ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ یہ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے، فواد چودھری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.