نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں، ڈاکٹر عدنان

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے جاری بیان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی رپورٹس پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں، ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو بھجوائی جانے والی رپورٹس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کر دی ہیں۔

 سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا اپنے بیان میں  کہنا  تھا  کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو فوری انجیو گرافی کی ضرورت ہے  او اگر سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنانرپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت میں بہتری تک ان کے لندن میں قیام میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے جبکہ  ان کے پلیٹ لیٹس کے علاج کے لیے لیپ نوڈ بائیوپسی اور  دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات جاری کھنے کا بھی کہا گیا ہیں۔

واضح رہے  اس سے قبل بھی  وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا  تھا کہ  نواز شریف کی صحت ابھی تک تشویش ناک ہے، انکی  طبعیت کو ٹھیک نہیں کہا جاسکتا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے اور انکا علاج کب تک چلے وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا  تھا  کہ پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کے لئے ادوایات دی جا رہی ہیں جبکہ نواز شریف کی موجودہ میڈیکل صورتحال کی وجہ میں ایک بڑی وجہ ان کے ساتھ ڈیڑھ سال تک جیل میں رکھا گیا سلوک بھی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.