سعید غنی کااپنے بھائی کے خلاف تحقیقاتی رپورٹس پر شفاف کارروائی کا مطالبہ

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعلی سندھ سے 2017 میں جاری کردہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹوں کی شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعلی سندھ سے اپنے اور بھائی کے خلاف 2017 میں جاری کردہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹوں کی شفاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم پر جرم ثابت ہوا تو وزارت اور سیاست چھوڑ دیں گے۔

وزیر اطلاعات سعید غنی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہتے ہیں سندھ پولیس اپوزیشن کی تھرڈ پارٹی بن گئی ہےاور آئی جی کلیم امام ان کے رہنما ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کہتے ہیں بڑی مشکل سے عزت کمائی ہے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے خلاف عدالت سمیت ہر فورم پر انتہا تک جائوں گا بولے پولیس میں بیٹھا ایک چند افسران کو ٹولہ سازشیں کررہا ہے۔

یاد رہے کہ کل امتیاز شیخ،،آج سعید غنی کےخلاف چارج شیٹ جاری کہ جس میں منشیات فروشوں  کا قریبی ساتھی ظہیر احمد سعید غنی کے دفتر کا ملازم نکلا ہے۔

آئی جی سندھ کو ہٹانے کا تنازع، سندھ حکومت اور پی ٹی آئی آمنے سامنےرپورٹ میں لکھا سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کےسہولت کار ہیں، چنیسر گوٹھ میں فرحان غنی، حسن عرف ناتھا کا مضبوط نیٹ ورک ہے، منشیات فروشوں کا قریبی ساتھی ظہیرا حمدسعید غنی کے دفتر میں ملازم ہے۔

محمود آبادپولیس اسٹیشن کااہلکار بھی منشیات فروشی میں ملوث ہے جبکہ الزام لگایا کہ محکمہ ایکسائز کا اہلکار رؤف منشیات فروشوں کیساتھ ملا ہوا تھا۔

حسن ناتھا ،فدا جوگی نےدوران تفتیش فرحان غنی سےرابطوں کی تصدیق  بھی کردی۔

اس کا کہنا ہے کہ فرحان غنی جرائم پیشہ افرادسے مستقل رابطے میں ہیں، دعویٰ کیا کہ فرحان غنی کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کال کا ریکارڈ بھی ان کے پاس  ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں آئی جی کو نکالنے کا معاملہ پر سندھ حکومت اور محکمہ پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں۔

صوبے کے وزراء پر جرائم پیشہ ہونے کے الزامات کا معاملہ پر کے صورتحال گھمبیر ہوگئی، پولیس لیکس پر سعید غنی کہتے ہیں سندھ پولیس اپوزیشن کی تھرڈ پارٹی بن چکی ہے اور آئی جی ان کے سرپرست بن گئے ہیں۔

سندھ میں آئی جی کو ہٹانے کا معاملہ الزامات کی جنگ میں بدل گیا، تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت کے ماتحت افسران کے وزراء پر جرائم پیشہ ہونے کے الزامات پر پولیس لیکس سامنے آگئی۔ایس ایس پی شکارپور کا امتیاز شیخ کے بعد ایک اور صوبائی وزیر پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.