بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن نے دوبارہ شادی کرلی؟

ہالی وڈ کے معروف اداکار جینیفر اینسٹن اور بریڈ پٹ نے ایک مرتبہ پھر شادی کرلی ہے جسے جوڑے نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کی چھٹیوں کے دوران میکسیکو میں ایک تقریب کے دوران جینیفر اینسٹن اور بریڈ پٹ نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔

اخبار نے تقریب میں موجود ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں کے درمیان ماضی میں رہنے والے اختلافات اب دور ہوگئے اور اب ایک اچھا رشتہ استوار ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب کو خفیہ بریڈ پٹ کے اصرار پر رکھا گیا جبکہ جینیفر نے اپنے کچھ دوستوں کو تقریب میں بلایا۔

دوسری جانب ایک اور امریکی اخبار نے اس خبر کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جس تقریب کا خبر میں تذکرہ ہے وہاں جینیفر اور پریڈ پٹ کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ ہالی وڈ کا اسٹار جوڑا سن 2000 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا تاہم یہ شادی صرف پانچ سال ہی چل سکی اور 2005 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

تاہم امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کے باوجود دونوں کے درمیان رابطے قائم رہے۔

2015 میں جینیفر کی اداکار جسٹن تھیروکس سے شادی ہوئی تاہم یہ بھی محض دو سال ہی چل سکی۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.