بھارتی پنجاب اسمبلی، شہریت قانون کیخلاف قرار داد منظور

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں متنازع شہریت قانون پر احتجاج جاری ہے، کیرالہ کے بعد بھارتی ریاست پنجاب کی اسمبلی میں بھی شہریت قانون کے خلاف قرارداد پاس ہوگئی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ کے بعد ریاست پنجاب نے بھی شہریت قانون پر تنقید کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں قانون کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ امریندر سنگھ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی حکومت ڈھٹائی سے تقسیم کرنے والے سی اے اے کے نفاذ کی اجازت نہیں دے گی۔بھارتی ریاست پنجاب میں شہریت قانون کے خلاف قرار دادپیش کی گئی جسے منظور کرلیاگیا،چند روز قبل ریاست کیرالہ نے شہریت قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔دہلی کے شاہین باغ اور کولکتہ میں شہریت قانون اور این ا?ر سی کے خلاف ہزاروں خواتین اب بھی سراپائے احتجاج ہیں اور سڑکوں پر دھرنا دے رہی ہیں۔نئی دہلی کی جامع مسجد کے باہر شہریت قانون کے خلاف جاری احتجاج میں بھیم ا?رمی کے سربراہ چندر شیکھر ا?زاد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک جاری رہے گی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کر رہے، عدالت نے عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت دی ہے ، 24گھنٹوں میں شہر چھوڑ دیں گے۔چندر شیکھر ا?زاد کو دہلی کی عدالت نے مشروط ضمانت پر رہائی دی تھی کہ وہ شاہین باغ اور جامعہ نگر میں جاری احتجاج کا رخ نہیں کریں گے۔چندر شیکھر ا?زاد کو 20 دسمبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.