کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

کراچی( آن لائن ) کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی ہے۔ 200 روپے کمی کے بعد سونا 89300 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 172 روپے کمی سے 76560 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 1556 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں 154.65 روپے میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 20 پیسے کمی ہوچکی ہے جس کے بعد یہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیاہے۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے سے 43167 کی سطح پر بند ہوا۔100 انڈیکس میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.