عمران خان کی حکومت قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے ، مولابخش چانڈیو

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے اب اسے جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو  نے اپنے ایک بیان میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت سندھ کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈال رہی ہےاور ناکام سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے جان بوجھ کر بحران پیدا کر رہی ہے

 اپنے بیان میں مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ  عوام کے مینڈیٹ پر قائم سندھ حکومت کا آئی جی تبدیل کرنے کا استحقاق تک چھینا گیا ہے

مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ دوسرے صوبوں میں جب چاہے آئی جی تبدیل کئے جاتے ہیں پابندی صرف سندھ پر کیوں ؟انھوں نے کہا کہ ہم صوبوں کے حق حاکمیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے پہلے سندھ کے مالی وسائل پر ڈاکہ ڈالا اب انتظامی اختیار صلب کر لئے  جبکہ واردات ڈال کر الزام دوسروں پر لگانا اور شور مچانا تبدیلی سرکار کا وطیرہ ہے۔

فیصل واوڈا نے جوتا رکھ کر اداروں کی توہین کی، مولابخش چانڈیومولابخش چانڈیو نے کہا کہ ملک پر ٹھگوں کا ٹولہ مسلط ہے، جو بحرانوں سے ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ گندم عمران خان کے سہولت کار کھا گئے اب الزام سندھ پر لگایا جا رہا ہےاور اگر گندم کا بحران سندھ نے پیدا کیا تو چینی کی قیمتیں کس نے بڑھائیں؟ غلامان بنی گالہ بتائیں کہ بجلی ، گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں کس نے بڑھائیں؟

واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے، چکی پر فی کلو آٹا 70 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 20 کلو کا تھیلا بھی نایاب ہے۔

چند دن قبل وزیراعظم عمران خان نےصوبائی حکام کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ مہنگی اشیائے خوردونوش کا تدارک کرتے ہوئے عوام کوسستی اشیاکی فراہمی یقینی بنائیں اورناجائزمنافع خوروں کےخلاف کارروائی کریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.