ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا

image

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر دو پیسے اضافے کے بعد 154.56 سے 154.58 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے تحت اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.65 روپے میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ رواں سال جون سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 20 پیسے کمی واقع ہو گئی ہے جس کے بعد یہ کئی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے شروعات میں ڈالر کی قیمت لگاتار بڑھتی رہی، جنوری کے مہینے میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے جبکہ مارچ میں 139 روپے 10 پیسے تک پہنچ گیا۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.