رابی پیرزادہ نے جان کو خطرے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی

لاہور: (19 جنوری 220) گلوکارہ رابی پیر زادہ نے سوشل میڈیا پر جان کو خطرے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے جان کو خطرے کے حوالے سے نجی نیوز چینل کی ویب سائٹ پر چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ اپنی ٹوئٹ میں گلوکارہ نے کہا کہ میں نے جان لیوا دھمکیوں کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں جمع کروائی۔ میں پاکستان کی مٹی اور اپنے لوگوں سے محبت کرتی ہوں۔ میں نے اس وقت اسائلم نہیں لیا جب یہ لوگ جھوٹی خبریں بنا رہے تھے تو اب میری جان کو کیا خطرہ ہے۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ کچھ میڈیا گروپس ریٹنگ کیلئے سچ کو توڑ مروڑ کر مصالحہ دار خبریں بنا رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.