ذہین افراد کی پانچ نشانیاں

اسلام آباد: ذہانت کا دآرومدار کسی بھی کتاب میں لکھے ہوئے لفظوں کو حرف بہ حرف یاد کرنا نہیں ہوتا۔

اس ضمن میں سائنسی تحقیق کے بعد کسی بھی شخص کی ذہانت کو ناپنے کے لئے مختلف پیمانے بتائے گئے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

آپ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہیں

کلینکیکل نیوروپسیولوجسٹ ڈاکٹر کیٹی ڈیوس نے زہین لوگوں کی نشانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تخلیق کاری ذہین لوگوں کی نشانی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تخلیقی سوچ رکھنے والے لوگ عمومیت سے ہٹ کر موقع کی مناسبت سے طرز فکر کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت ساری اشتہاری ایجنسیوں کے ساتھ کیا جہاں مجھے بہت سے ذہین لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوا جنہوں نے اشتہارات میں  میرے برانڈ کے فوائد پر زبردست روشنی ڈالی۔

آپ مسائل پیدا کرتے ہیں

مینیسوٹا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی کیتھلین ووہس کا کہنا ہے کہ آپ جتنے مسائل پیدا کرتے ہیں ، آپ اتنے ہی ذہین اور ہوشیار ہیں۔

اس ضمن میں سائیکلوجیکل سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ دو گرہوں کو پنگ پانگ گیندیں فراہم کی گئی۔

ایک گروہ نے گندے اور بغیر کسی ںظم و ضبط کے ماحول میں کام کیا جبکہ دوسرے نے صاف ستھرے ماحول میں کام کیا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ نظم و ضبط کا خیال نہ رکھنے والے گروپ نے کافی حد تک تخلیقی اور دلچسپ خیالات ظاہر کئے۔

آپ متجسس ہیں

جب کوئی مزید جاننے کی جستجو کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اسمارٹ ہیں اور مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا جو لوگ آئی کیو ٹیسٹ میں بچپن میں زیادہ نمبر لیتے ہیں، ان میں تجسس سب سے نمایاں ہوتا ہے اور وہ بلوغت میں پہنچ کر نئے خیالات کے لیے ذہن کھلا رکھتے ہیں۔ ذہانت اور تجسس پہلو بہ پہلو چلتے ہیں۔

آپ خود سے باتیں کرتے ہیں

اگر آپ خود سے باتیں کرتے ہیں اور لوگ آپ کو گھورتے ہیں تو اس چیز سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق اونچی آواز سے خود کلامی کرنے والا شخص اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی وجہ سے نامور کھلاڑیوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ دوران کھیل خود سے باتیں کرتے ہیں جس سے ان کی کھیل کی جانب توجہ مزید بڑھ جاتی ہے۔

پرمزاح شخصیت کے حامل

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پرمزاح جملے لکھتے ہیں وہ زبانی ذہانت میں زیادہ اسکور حاصل کرتے ہیں۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پروفیشنل کامیڈین زبانی ذہانت کے پیمانوں پر اوسطاً زیادہ اسکور حاصل کرتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.