میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشرہو گی کہ نہیں؟ فیصلہ محفوظ

پاکستانی ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہوگی کہ نہیں؟  عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول کورٹ میں  ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈرامہ  ‘میرے پاس تم ہو’ میں کام کر کے غلطی کی، اداکارہ رحمت اجمل

ذرائع کے مطابق سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی اور اس دوران عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے ، جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

واضح رہے کہ ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل  کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

ان خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے عدالت سے درخواست کی کہ اس ڈرامے میرے پا س تم ہو میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے لہذٰا عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

پاکستان کے نامو ر لکھاری خلیل الرحمان قمر کے تحریر کر دہ ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

اس  ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس ڈرامے کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس کی آخری قسط ٹی وی کے بجائے سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آخری قسط میرے پا س تم ہو کی آخری قسط 25 جنوری کو یعنی کل ہفتے کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.