فیصل واؤڈا کی نا اہلی، الیکشن کمیشن میں سماعت 3 فروری کو ہوگی

اسلام آباد: (25 جنوری 2020) وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی نا اہلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔

امن ترقی کے چئرمین فائق شاہ نے موقف اپنایا کہ فیصل واؤڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔ کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے، سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے۔

الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 3 فروری کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.