ڈالر کی قیمت میں ایک بار پِھر اضافہ

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 154.60 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز ڈالر کی قیمت 154.50 روپے تھی۔

تاہم انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی واضح کمی دیکھنے میں سامنے آئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2019 کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.