ویرات اور انوشکا دونوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے، ایک کرکٹر اور دوسرا فلم اسٹار لیکن۔۔۔۔ سیف علی خان نے’بہترین جوڑی‘ کسے قرار دیا؟

image

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ترین فلم اسٹار سیف علی خان نے بھارتی ٹیم کے کپتان کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی کو سب سے بہترین قرار دے دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ،حال ہی میں بھارتی اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ریڈیو پروگرام کا حصہ بنے جہاں کرینہ کپور نے ان سے چند سوالات کیے۔

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے پوچھا کہ آپ کی نظر میں سب سے بہترین جوڑی کس کی ہے تو اُس پر سیف علی خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بے حد پسند ہے۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ویرات اور انوشکا دونوں مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں، ایک کرکٹر اور فلم اسٹار کی دُنیا بالکل الگ ظاہر ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ دونوں ایک ساتھ خوش اور مطمئن ہیں اور وہ اپنے رشتے کو مل کر متوازن طریقے سے چلا رہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ اگر میں اپنے والدین کا ذکر کروں تو اُن دونوں کا تعلق بھی دو الگ شعبوں سے تھا میرے والد کرکٹر تھے جبکہ میری والدہ اداکارہ تھیں لیکن دونوں نے محبت و شفقت سے اپنے رشتے کو قائم رکھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.