کیا ہو گیا آنٹی کو؟ حرا کے رقص پر مداحوں کی تنقید

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی جِن کو ڈرامہ دو بول اور میرے پاس تم ہو سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی، اکثر و پیشتر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

البتہ اِس بار بھی معاملہ کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔ اداکارہ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جِس میں حرا مانی گانا ’تیری آنکھوں کا اشارہ مجھے لگے پیارا پیارا‘ کے بول گنگناتی اور ساتھ میں رقص کرتی دِکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو ان کے مداحوں کو انتہائی ناگوار گزری۔ مداحوں نے کمنٹس میں حرا مانی کو خوب تنقید کا نشنہ بنایا۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ حرا مانی سے اِتنی شہرت سنبھالی نہیں جا رہی، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آنٹی کو کیا ہو گیا ہے؟


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.