پاکستانی شوبز انڈسڑی میں آئے دِن ہمیں نئے چہرے دیکھنے کو مِلتے ہیں۔ بہت سے فنکار بِنا کِسی محنت کے انڈسٹری میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں جبکہ چند اداکاروں کو شدید محنت کرنی پڑتی ہے۔
ڈرامہ انڈسٹری کی ایسی ہی ایک اداکارہ جن کا نام صرحا اصغر ہے، نے بھی بہت محنت کی۔ شوبز میں آنے سے قبل اداکارہ کا وزن بہت زیادہ تھا جسے انہوں نے اپنی مسلسل محنت سے کم کیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جِس میں انہوں نے بتایا کہ یہ سب ان کے لئے کتنا مشکل تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمّت نا ہاری۔
صرحا نے پوسٹ کے کیپشن میں لِکھا کہ 'یہ سات سال کا عرصہ میرے لیے آسان نہیں تھا، کبھی کبھی یہ مرحلہ مجھے رونے پر بھی مجبور کر دیتا تھا۔ مجھے بہت مشکل وقت سے گزرنا پڑا خاص طور پر تب، جب آپ کو اپنی تعلیم، اپنے گھر اپنی پروفیشنل زندگی میں توازن رکھنا پڑے'۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ 'میں اس بات سے خوش ہوں کہ جو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے میں نے انہیں ثابت کر دِکھایا'۔
اداکارہ نے پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ میں ہر وہ کام کروں گی جو مجھے خوشی دے گا۔ میں کبھی ہمّت نہیں ہاروں گی۔
اداکاروں نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ میں کر سکتی ہوں تو آپ بھی کر سکتے ہیں۔ کبھی ہمّت نا ہاریں اور ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔