معروف اداکار آغا طالش کی22ویں برسی کل منائی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی22ویں برسی(کل)19فروری کومنائی جائے گی۔ آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ لدھیانہ میں پیدا ہوئے وہ فن اداکاری سے منسلک تھے قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں کی فلم انڈسٹری میںانہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی آغا طالش نے چار سو سے زائد اردو ،پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی یادگار فلموں میں ’’ شہید ، فرنگی ،زرقا،یہ امن اور وطن،عجب خان،زخمی عورت،دہلیزبندش،محمد بن قاسم،میں بنی دلہن ‘‘ اور دیگرقابل ذکر ہیں۔آغا طالش فلم انڈسٹری میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے وہ19فروری 1998ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.