سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 350 روپے اضافے سے 91ہزار 150 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 300 روپے کے اضافے سے78ہزار146 روپے کا ہوگیا ہے ۔

 چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا میں فی اونس سونا 6ڈالر کے اضافے سے15سو87ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 واضح رہے اس سے قبل بھی  قیمتوں میں اضا فے کے بعد ایک بار پھر سونا سستہ ہوگیا تھا،  کمی کے بعد ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی تھی۔

چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا  تھا کہ پاکستان میں سونے  کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی کے بعد  84300 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی  قیمت 171 روپے کی کمی کے بعد 72273 روپے ہوگئی تھی۔

   چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے مزید کہا  تھا کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 04ڈالر اضافہ کے بعد  1467 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا  جبکہ مقامی  مارکیٹ میں چاندی کی قیمت  1010 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہو گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.60 سے کم ہوکر 155.50 روپے کا ہوگیا تھا۔

  علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی تھی جبکہ کہ2019 کے آغاز میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.