پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020 )کے آغاز میں اب 2 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے   اور شائقین سمیت خود کھلاڑی اور کوچز بھی اس حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ایونٹ کے آغاز سے قبل اپنی اپنی ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کیا ہے۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کا خیال ہے کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور انہیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

معین خان نے   فاسٹ بالرز محمد حسنین ، نسیم  شاہ اور اعظم  خان  کو اپنی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا ہے۔

Head coaches identify their potential star performers for the #HBLPSLV. More: https://t.co/pSnLtVmhSk #TayyarHain

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2020

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اکرم خان  کو حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان  کھلاڑیوں محمد محسن اور حیدر علی  سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

اس کے علاوہ  ان کاکہنا ہے کہ کامران اکمل، وہاب ریاض اور ٹام بینٹن ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ چیمپئن بنوانے والے ڈین جونز اس ایڈیشن میں کراچی کنگز  کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ڈین جونز نے کراچی کنگز کے  نوجوان کھلاڑیوں اویس ضیاء، ارشد اقبال، عمر خان اور اسامہ میر  کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھائے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور فاسٹ بالر محمد الیاس  کو اہم ہتھیار قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل 2020 کی انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرزمقررگذشتہ چاروں ایڈیشنز میں آخری نمبر پر آنے والی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حال ہی  میں بگ بیش لیگ میں تباہ کن بالنگ کرنے والے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی سمیت  محمد حفیظ ، فخر زمان اور کر س لن سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق  کو سینئر کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔

مصباح  الحق کے مطابق لیوک رونکی ، آصف علی، کولن انگرام، کولن منرو اور ڈیل اسٹین جیسے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو تن تنہا ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.