ولی عہد حمدان بن محمد بن کی آواز سنتے ہی اونٹ ان کے قریب آ گیا، پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

image
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے اکثر خبروں میں بھی رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا ایک نیا انداز نظر آیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مثبت سرگرمیوں، ماحولیات اور دیگر کھیلوں میں رغبت کے باعث شہرت رکھنے والے دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد کی ایک ویڈیو کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی جس میں وہ ایک اونٹ کو آواز دیتے ہوئے نظر آتے ہیں، اونٹ شہزادے کی آواز سنتے ہی ان کی گاڑی کے قریب آتا ہے اور آکر والہانہ انداز میں اپنی انسیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔ ایک وقت کے لئے ایسا لگا کہ اونٹ شہزادے کا منہ دبوچ لے گا مگر ایسا کچھ نہ ہوا۔

سوشل میڈیا صارفین کے لیے شہزادے کی مصروفیات کو دیکھنا اور انہیں سراہنا نئی بات نہیں لیکن جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک، رحم دلی اور محبت کے جذبات رکھنے پر صارفین نے ان کی خوب تعریف کی ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جانوروں کو بھی توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ یہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ثابت ہوتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.