تاریخ میں آپریشن رائزنگ لائن کواسرائیل کا سب سےکامیاب اوربہادر آپریشن لکھا جائیگا،ای ڈی ایف

image
"آپریشن رائزنگ لائن کو تاریخ میں اسرائیل کے سب سے بہادر اور کامیاب آپریشن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔"یہ اسرائیلی ڈیفینس فورس کے چیف آف دی جنرل اسٹاف ایل ٹی جی ایال ضمیر نے آپریشن رائزنگ لائین کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے حالیہ وڈیو میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے کامیابی سے میزائل حملے کرکے ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات کو کامیاب نشانہ بنایا ،بلکہ انھوں نے ایران کی سینئرفوجی قیادت کو بھی کامیاب نشانہ بنایا۔

اسرائیل کے مشاق فوجیوں نے ایران کے ایران کے نیوکلئیر پروجیکٹ کےسائنسدانوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے ختم کیا ، اس اپریشن کے دوران ہمیں امریکی ہم منصب کا بھرپور تعاون حاصل تھا،

دونوں قوتوں نے ملکر مشترکہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جن میں خطے میں امن کا استحکام شامل تھا،اس دوران آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے زریعے ہم تہران کی فضاوں میں بہترین اور کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔

ابھی ہمارے 50 مغوی غزہ میں حماس کی قید میں ہیں ،ان کی واپسی اور حماس کو غیر مسلحہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہم سلام پیش کرتےہیں مرد اور خواتین فوجیوں کے ہمت اور حوصلے کو جنہوں نے آپریشن دی رائزنگ لائن میں حصہ لیا ، آپریشن دی رائزنگ لائن تاریخ میں کامیاب اور بہادر آپریشن کے طور پر یاد رکھا جائیگا،

یہ دنیا کے لوگوں بالخصوص یہودیوں کے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے، آئی ڈی ایف اسرائیل کے مفادات کی حفاظت اوراستحکام کےلئے ہمیشہ کام کرتی رہے گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.