ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم کی گاڑی؟ اگر آپ بھی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں

image

آج کل ہر بندہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس آمد و رفت کے لئے اپنی سواری ہو اور اگر گھر کے افراد زیادہ ہوں تو گاڑی بھی خریدنے کا سوچا جاتا ہے۔ دِن بدن بڑھتی مہنگائی کے باعث لوگ گاڑیاں خریدنے کے بجائے بیچ رہے ہیں۔

جو افراد گاڑیوں کے مالک ہیں وہ بھی آئے دِن گاڑیوں کے نکلتے کام سے پریشان ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی گاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے، جس کی قیمت ہر بندے کے پہنچ میں ہو گی۔

سوزوکی خیبر


سوزوکی خیبر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑی سوزوکی کلٹس کا پرانا ورژن ہے۔ خیبر پرانے دور میں لوگوں کی پسندیدہ گاڑی ہوا کرتی تھی کیونکہ یہ چلانے میں بے حد آسان تھی۔ گاڑی میں 1000 سی سی کا پیٹرول انجن ہے۔ اِس گاڑی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی دیکھ بھال کے لئے زیادہ پیسے خرچ نہیں کرنے پڑتے اور اِس کے آٹو پارٹس بھی ہر جگہ انتہائی کم قیمت میں میسر ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں آپ سوزوکی خیبر کو باآسانی ڈیرھ لاکھ کے اندر اندر خرید سکتے ہیں۔

سوزوکی ایف ایکس


جِس طرح آج کل سوزوکی مہران ہے ویسے ہی 8 سی سی کے پیٹرول انجن کے ساتھ ایف ایکس ہے جو آج باآسانی ڈیرھ لاکھ سے بھی کم قیمت میں آپ لے سکتے ہیں۔ ایف ایکس کراچی جیسے بڑے شہروں کے لئے بالکل مناسب گاڑی ہے جس کی دیکھ بھال کے لئے آپ کو زیادہ پیسے خرچ نہیں کرنے پڑیں گے۔

ڈائی ہاٹسو شیراڈ


شیراڈ جو کہ 1000 سی سی کے پیٹرول انجن پر مشتمل ہے، کو بھی آپ ڈیڑھ لاکھ کی قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ چلانے میں انتہائی آسان اور گاڑی میں موجود ایف ایم کی سہولت اِس گاڑی کی قدر بڑھا دیتی ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.