گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پِھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1350 روپے مہنگا ہو کر 92،500 روپے ہو گیا ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 23 ڈالر اضافے سے 1610 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1158 روپے اضافے سے 79،304 روپے ہو گئی ہے۔