شتروگھن سنہا پاکستان کب آئے؟ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

گزشتہ سال پلوامہ حملے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں یہاں تک کہ بھارت نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم اس صورتحال کے باوجود بھی بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کا پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہونا تعجب کی بات ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسی شادی کی تقریب میں پاکستانی فلمسٹار ریما خان بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کے دوران تصاویر بنواتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھارتی اداکار کو پاکستان میں دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شتروگھن سنہا کو پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ بعض لوگ تو یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں کہ یہ شترو گھن سنہا ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شتروگھن سنہا کی ماسٹر کاپی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کہیں یہ ویڈیو مودی نہ دیکھ لے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.