بہترین اداکاری کے بعد اب گلوکاری بھی، عہدِ وفا کے گلزار پی ایس ایل کی کس ٹیم کا ترانہ گائیں گے؟

image

پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامہ عہدِ وفا میں گلزار کے کردار سے اپنی پہچان بنانے والے اداکار عدنان صمد خان اب گلوگاری کے میدان میں بھی آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدنان صمد خان (گلزار) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم 'ملتان سلطان' کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔ گانا عدنان صمد گلوکار ارشمان خان کے ساتھ مِل کر گائیں گے۔

اداکار عدنان صمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جِس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اِس سال ملتان سلطان کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔

View this post on Instagram

#GAADI #ASK#PSL @arshmanofficial

A post shared by Adnan Gaadi (@adnansamadkhan) on


عدنان کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے بے حد مبارکباد دی جبکہ کچھ نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بس اب انتظار نہیں ہو رہا آپ کی آواز بطور گلوکار سننے کے لیے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ عہدِ وفا میں گلزار کے کردار کو مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.