پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہوم کراوڈ کے سامنے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قلندرز کی بیٹنگ اور باولنگ دونوں کچھ خاص نہ چل سکی، بگ بیش میں اعلی کارکردگی دکھانے والے حارث رئوف نے صرف ایک وکٹ لی۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اورز میں 138 رنز بنا ئے، لاہور قلندرز کی طرف سے کرس لین نے 39 اور کپتان سہیل اختر نے 34 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر، ایم ایم علی اور محمدالیاس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سہیل تنویر ایک وکٹ لے سکے۔

جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے جیمز وینس18، شان مسعود 38 ، ذیشان اشرف 4 ، معین علی 11 اور روسو32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی 21رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.