شہرت حاصل کرنے والے 4 ننھے اسٹارز جو سوشل میڈیا پر چھا گئے

image

سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے ان ننھے بچوں نے کم عمری میں مقبولیت حاصل کی۔ کسی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو کسی بچے کی تصویر پر بنی میمز نے صارفین کو ہسنے پر مجبور کیا ۔

آج ہم آپ کو چار ایسے بچوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب سے مقبولیت حاصل کی۔

1.Harry and charlie davies

یہ دونوں بچے 2007 میں مشہور ہوئے جب ان کے والد نے یوٹیوب پر اپنے دونوں بچوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں دیکھا گیا کہ چھوٹا بھائی اپنے بڑے بھائی کی انگلی کاٹ لیتا ہے جس سے وہ خوب شور کرتا ہے۔ دونوں شرارتی بچوں کی ویڈیو یوٹیوب پر آٹھ سو پچاس ملین ویوز حاصل کر چکی ہے۔

2.Sammy Griner

سیمی گرینر نامی یہ بچہ اس وقت مشہور ہوا جب اس کی والدہ ناراض ہو کر اس کی تصویریں بنانا شروع کر دیتی ہیں ۔ بچے کی والدہ کو جب معلوم ہوا کہ تصویریں بہت خوبصورت آ رہی ہیں تو انہوں نے سیمی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شئیر کر دیں جس کے بعد اس بچے کی تصویریں سوشل میڈیا پر میمز کے طور پر استعمال کی جانے لگی تھیں۔

3. Zoe Roth

زوئے رتھ نامی اس بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، کیمرے کی جانب مسکرا کر دیکھتی ہی جس کے پیچھے ایک گھر جل کر راکھ ہو رہا تھا اور وہ مسلسل مسکرا رہی تھی۔ صارفین کی جانب سے زوئے رتھ نامی بچی کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا۔

4. Ahmad Shah

ہر پاکستانی احمد شاہ کی مشہور ہونے والی ویڈیو سے واقف ہوگا۔ احمد شاہ کا تعلق پشاور سے ہے۔ اس بچے کی پہلی ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب اس کی ٹیچر نے اس کا بیگ چھین لیا تھا اور پھر احمد شاہ غصے میں آ کر اپنی ٹیچر کو کہتا ہے کہ میرا بستہ واپس دو۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس بچے کی جو ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہوئی جس میں وہ کہتا ہے پیچھے تو دیکھو، پورے پاکستان میں احمد شاہ کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.