پاکستان کے مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کے نکاح کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔ سوشل میڈیا پر ماہین خان کے نکاح ویڈیو و تصاویر کا چرچہ ہو رہا ہے۔حال ہی میں لاہور میں ماہین خان کا نکاح قریبی اہلِ خانہ کی موجودگی میں انجام پایا۔
شادی کے موقع پر ماہین خان نے نے بھارتی ڈیزائنر سیما گجرال کے ڈیزائن کردہ لباس کا انتخاب کیا زیادہ تر لوگوں نے ماہین کے لباس کے انتخاب کو سراہا، لیکن کچھ حلقوں نے بھارتی ڈیزائنر کے انتخاب اور لباس کی نوعیت پر تنقید بھی کی۔
ماہین خان نے سوشل میڈیا پر اپنی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس کی شادی ہو رہی ہے لباس کے انتخاب کا فیصلہ صرف اس کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی بند کریں۔ ماہین نے واضح کیا کہ وہ چاہے بھارتی، افغانی یا کسی اور ملک کے ڈیزائنر کا لباس پہنیں یہ ان کا اپنا انتخاب ہے اور وہ اپنے لباس سے خوش ہیں۔