پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکار افضل خان جو جان ریمبو کے نام سے جانے جاتے ہیں نے کراچی میں کام کرنے والے بعض ٹی وی اداکاروں کے سرد اور دور رہنے والے رویے پر کھل کر بات کی ہے۔
افضل خان جو اپنی مزاحیہ اداکاری اور ہالی وڈ اداکار سلسٹر اسٹالون سے مشابہت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں نے ایک سال سے زیادہ وقت سے کراچی میں قیام کیا ہے اور فی الحال ٹیلی ویژن میں سرگرم ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ صاحبہ اور بچوں کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔
حال ہی میں افضل خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں تقریباً ہر کسی کے ساتھ کام کیا، سب ہمارے دوست ہیں، مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمارے استقبال کے لیے صرف ایک یا دو افراد آئے۔ صرف اسماء عباس نے ہمارا استقبال کیا، بہروز سبزواری نے مجھے ذاتی طور پر فون کیا اور جویریہ سعود اور سعود قاسمی جو خاندان جیسے ہیں نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔
انہوں نے ہمیں گھر ڈھونڈنے اور آباد ہونے میں مدد کی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی ہمیں خوش آمدید کہنے یا رابطہ کرنے نہیں آیا۔ ہم لوگ پارٹیوں اور ملاقاتوں کا لطف لیتے ہیں مگر یہاں کوئی ایسا نہیں ہے تو ہم جویریہ اور سعود کے ساتھ ہی پارٹی کرتے ہیں۔