کرینہ کپور کی ہم شکل پاکستان میں؟ سارہ عمیر کی ایک ریل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

image

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر کی ایک نئی انسٹاگرام ریل سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے جس کے بعد مداحوں نے ان کا موازنہ بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور سے کرنا شروع کر دیا ہے۔

سارہ عمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا اور 2008 میں پی ٹی وی کے ڈراما ’’تھوڑا سا آسماں‘‘ سے شوبز میں قدم رکھا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں روگ، کٹھ پتلی، تھوڑا سا آسماں اور مائے نی شامل ہیں۔ 2014 کے بعد شادی کے بعد سارہ عمیر شوبز سے دور ہو گئی تھیں تاہم حال ہی میں شو ’’تماشا‘‘ کے ذریعے ان کی واپسی ہوئی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک نظر آ رہی ہیں۔

حالیہ دنوں سارہ عمیر کی ایک ریل، جو بالی ووڈ گانے ’’تیرے لیے ہی بنی ہوں‘‘ پر بنائی گئی ہے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ریل میں ان کا انداز، لباس اور تاثرات دیکھ کر کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ وہ بالکل کرینہ کپور سے مشابہت رکھتی ہیں خاص طور پر 90 کی دہائی کے کرینہ کپور کے اسٹائل سے۔

@sarahomair1987 #sarahomair #trendingtiktoks #formyShona #myHusband #familyandfans @TikTok @TikTok Pakistan @neha laaj @Amna Rasool @OVAIS RIAZ @All Pakistan Showbiz Starz ♬ original sound - felinatrisya

سوشل میڈیا پر اس ریل کے بعد ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ کپور کی نقل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اپنا منفرد انداز اپنانے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کسی کی نقل کر کے کرینہ نہیں بنا جا سکتا جبکہ ایک اور نے کہا کہ خود جیسا رہنا ہی اصل خوبصورتی ہے۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے سارہ عمیر کی خوبصورتی اور اعتماد کی تعریف بھی کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ وہ کرینہ کپور سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ایک مداح نے تبصرہ کیا بھارت میں کرینہ کپور ہیں اور پاکستان میں سارہ عمیر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US